منگل کو سینیٹ کا اجلاس مجموعی طور سوا تین گھنٹے جاری رہا چیئرمین سینیٹ نے پورے اجلاس کی صدارت کی سینیٹ نے ایک بل منظور کر لیا جب کہ دوبل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے گئے اجلاس میں ارکان کی حاضری مایوس کن تھی جب اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا تو اس وقت ایوان میں ارکان کی تعداد 15 تھی جب ملتوی ہوا تو یہ تعداد کم ہو کر 12رہ گئی کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی چیئرمین تھکے نہیں انہوں نے اجلاس کا ایجنڈا نمٹانے کے بعد ارکان کوپوائنٹ آف آرڈرز بات کرنے کی اجازت دے دی سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے گیلری میں ’’غیر متعلقہ افراد کی جانب سے ایوان کی کارروائی کے نوٹس لینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا میں دیکھ رہا ہوں کہ کچھ غیر متعلقہ افراد گیلریوں نوٹس لے رہیں انہوں نے میڈیا اور وزارتوں کے افسران کے علاوہ دیگر اداروں کے اہلکار و ںکو گیلریوںمیںسینیٹ اجلاسکی کارروائی کے نوٹس لینے سے روک دیا اور کہا کہ عاجزی سے کہہ رہا ہوں کہ وہ یہ نوٹس لینا چھوڑ دیں ایسا کرنا ضابطہ کار کے خلاف ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے چیئرمین سینیٹ کی وارننگ کے بعد یہ سلسلہ کب ختم ہو گا بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی ان دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئے ہوئے ہیں انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے نکا لا جب وہ سینیٹ میں ارکان قومی اسمبلی کی گیلری میں آئے تو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا انہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی کو فوجی ڈکٹیٹروں کے خلاف لڑنے والا جمہریت پسند لیڈر قرار دیا یہ بات قابل ذکر ہے جب وہ گیلری میں آئے تو سینیٹرز نے ڈیسک بجا کر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔ منگل کے اجلاس کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ تمام اداروں کے ایک قانون کے تحت بلا تفریق احتساب کے موقف پر قائم ہیں میرے خط کو پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون کے منٹس کا حصہ بنا یا جائے انہوں نے بازیاب افراد کو بیانات کے لئے متعلقہ مجالس قائمہ میں مدعو کرنے کے حوالے سے ازراہ تفنن کہا کہ’’ آپ چاہتے ہیں کہ میں بھی لاپتہ ہو جائوں آپ کیسے ’’مائی فرینڈ‘‘ ہیں‘‘۔ انہوں نے بلا امتیاز احتساب کے معاملے پر ایک بار پھر اپنی پوزیشن واضح کی وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے چیئرمین کو آگاہ کیا کہ ان کے خط سے ارکان کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے فرحت اللہ بابر نے بھی اس معاملے پر بات کی ہے کمیٹی میں نئے مسودہ پر اختلافات ہیں توقع ہے کہ ہم اتفاق رائے سے اس بحران کو حل کر لیں گے سینٹرفرحت اللہ بابر نے مطالبہ کیا کہ بازیاب افراد کو فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق میں مدعو کر کے ان سے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں کہ انہیں کیسے اور کیوں اٹھایا گی سینیٹ میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا کمیشن کی از سر نو تشکیل کے لیے تجاویز پیش کر دی گئیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے انگلش چینلز کے اجراء کے پیش نظر پی ٹی وی ورلڈ کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہر روز لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات آتی ہیں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہی کے لیے آج وزیر خارجہ خواجہ آصف کو سینیٹ میں طلب کر لیا ہے وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مصروفیات سے آگاہ کیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر قانون و انصاف کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پارلیمان سے زیادہ کوئی اور اہم نہیں ہو سکتا چیئرمین سینیٹ نے منگل کو اجلاس کی کاروائی کے دوران وزیر قانون کو ہدایت کی کہ’’ وہ وزیر خارجہ کو پیغام دے دیں یہاں آئین اور متذکرہ معاملے پر 25اکتوبر کوبیان دیں۔
گیلریوں میں ’’فرشتوں‘‘ کو ایوان کی کارروائی کے نوٹس لینے سے روک دیا گیا
Oct 25, 2017