قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حسیم خان دلبرداشتہ‘ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے رویئے سے دلبرداشتہ سابق کپتان عبدالحسیم خان نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ عبدالحسیم خان کا کہنا ہے کہ میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلنا چاہتاہوں لیکن ریٹائرمنٹ دینے کا مقصداپنا دفاع کرنا ہے۔ ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی روش ایسی ہی رہی تو قومی کھیل کا نام لیوا کوئی نہ رہے گا۔ وہ پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر حسن سردار کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا بھی جواب دیں گے۔ عبدالحسیم خان کا اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے کہنا تھا کہ وہ آج پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات سمیت متعدد اہم ایشوز پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...