سری لنکن سکیورٹی وفد آج پاکستان آئے گا

Oct 25, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن بورڈ کا سکیورٹی وفد آج پاکستان آئے گا۔سری لنکن وفد یہاں پر ٹیم کی سکیورٹی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد ٹیم یو اے ای سے لاہور کیلیے بھیجی جائے گی۔ 29 اکتوبر کو شیڈول میچ کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور میچ کیلئے وزارت داخلہ کلیئرنس بھی دے چکی ہے۔یاد رہے کہ مہمان ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹو کول دیا جائیگا ۔

مزیدخبریں