لاہور(نمائندہ سپورٹس ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو انگلینڈ میں ہوگا۔سری لنکا کے خلاف میچ میں امپائر نے آف سپنر کے بائولنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کی تھی۔ 14 روز کے اندر ان کے ایکشن کی جانچ ہونا ہے۔