کراچی (آن لائن) کراچی میں سابق کرکٹر وسیم اکرم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر سابق اور عظیم کرکٹر وسیم اکرم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں وسیم اکرم کی گاڑی ایک شہری کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس دوران وسیم اکرم تو محفوظ رہے تاہم شہری کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ وسیم اکرم کی جانب سے شہری کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی کو حادثہ
Oct 25, 2017