افغانستان :جھڑپیں 4 پولیس اہلکار طالبان کا ضلعی شیڈوگورنر ہلاک

Oct 25, 2017

کابل (آئی این پی +نوائے وقت رپورٹ) کابل افغان صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ غزنی کے ضلع واغاز میںپولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ غزنی کی صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان جانی نقصان کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئے۔ دریں اثنا دارالحکومت کابل پر2 راکٹ داغے گئے تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ادھر افغان صوبے قاریاب میں طالبان دھڑوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ افغان میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں طالبان کا ضلعی شیڈو گورنر ہلاک ہوگیا۔

مزیدخبریں