اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی امور ڈویژن کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے ’’پاکستان یورپی یونین کمشن‘‘ کے اجلاس میں شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں طرفین نے تعلقات میں اضافہ پر اطمینان ظاہر کیا۔ پاک یورپی یونین کے پانچ سال کے پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور انرجی کے منصوبوں کے لئے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی تقسیم کی مانیٹرنگ موثر طورپر کی جائے۔ انہوں نے فنڈز کی بروقت تقسیم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔