حکومت پنجاب نے میٹرو ملتان کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے میٹرو بس ملتان کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سوموار کو ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ترقیاتی ادارہ ملتان، محکمہ خزانہ پنجاب اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب کی جانب سے طلب کئے جانے پر میٹرو بس منصوبہ کا تمام ریکارڈ نیب پنجاب کو فراہم کر دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سے ابتدائی طور پر کی گئی تحقیقات اور اس کی بابت رپورٹ بھی نیب حکام کو فراہم کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن