اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے مخدوم نیاز اور ابرار رضا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم،سیکرٹری قانون ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمشن کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن ایکٹ بل کو چیلنج کیا گیا۔
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
Oct 25, 2017