خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) افغان سکیورٹی فورسز کی ننگر ہار کے علاقے نازیان میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر اسلام کا دہشت گرد زرولی عرف چاقو مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگر ہار میں مارا گیا دہشت گرد زرولی پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان سمیت 3 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ زرولی نے 23 ستمبر کو سرحد پار سے تینوں اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔