اسلام آباد( آن لائن )سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طالبات کو جنسی حراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اساتذہ کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار سے سات نومبر تک رپورٹ طلب کر لی ہے، چیف جسٹس نے نوٹس شعبہ انگلش کی طالبات کی درخواست پر لیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شعبہ انگلش کے اساتذہ طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں، وائس چانسلر کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، وائس چانسلر اساتذہ یونین کے دبائو میں کارروائی نہیں کرتے، اساتذہ حوس پوری نہ کرنے والی طالبات کے تھیسس میں بھی رکاوٹ بن رہے۔
جامشورو یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی ہراساں کئے جانے کا انکشاف‘ چیف جسٹس کا نوٹس
Oct 25, 2017