اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں تبدیلی اور اضافے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مردم شماری کے نتائج کے مطابق اسمبلیوں کی نشستوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں اسمبلیوں کی نشستوں میں ردوبدل کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کی جائے گی۔ الیکشن کمشن قانون سازی کی روشنی میں نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستیں مرتب کرے گا۔