نیویارک(نیٹ نیوز)افغانستان میں امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات بگرام فوجی بیس پر ہوئی یا کابل میں؟ ملاقات کے مقام کے حوالے سے کابل کی غلط بیانی کا امریکی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی دفترخارجہ اور افغان صدر کے دفتر سے جاری کی گئی ایک ہی ملاقات کی دو مختلف تصاویر کو ساتھ ساتھ شائع کیا ہے، جس میں واضح طور پر تمام چیزیں ہو بہو ایک جیسی دیکھی جاسکتی ہیں، سوائے دیوار پر نصب ڈیجیٹل کلاک اور سرخ رنگ کے ایمرجنسی الارم کے۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ اور افغان صدر کے درمیان ہوئی ملاقات کا مقام دراصل کابل سے سوا گھنٹے دور کی مسافت پر امریکی فوجی بیس بگرام تھا،جس کو افغانستان کی جانب سے کابل کے طور پر پیش کیا گیا۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ماہرین کے مطابق تصویر سے ڈیجیٹل کلاک اور ایمرجنسی الارم کو واضح طور پر ایڈٹنگ ٹولز کی مدد سے مٹادیا گیا ہے۔
ٹلرسن‘ اشرف غنی ملاقات بگرام بیس پر ہوئی: امریکی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا
Oct 25, 2017