.وفاقی وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو یاددہانی کا خط لکھ دیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت میں داخلے سے روکنے کے معاملے پر ڈی جی رینجرز پنجاب کو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے متعلق یاددہانی کا خط لکھ دیا‘ وزارت داخلہ کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرز بتائیں کہ وزیر داخلہ کو روکنے والے اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو یاددہانی کا ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت داخلے سے روکنے والے رینجرز اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ اس کارروائی کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن