نئی دہلی (این این آئی) راہول گاندھی نے کہا کہ جنرل سیلز ٹیکس اصل میں ’’گبرسنگھ ٹیکس‘‘ ہے۔ راہول گاندھی اپنی تقاریر میں اکثر وزیراعظم مودی کوکرنسی نوٹوں پر پابندی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اب وہ ان کا مذاق بھی اُڑانے لگے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق راہول گاندھی نے اپنی حالیہ تقریر میں بھارتی وزیراعظم کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پچھلے سال 8 نومبر کو مودی جی ٹی وی پر آئے اور بولے ’بھائیو اور بہنو! میں آپ کا پردھان منتری ہوں اور اب یہ جو 500 اور 1000 کے نوٹ ہیں، یہ مجھے اچھے نہیں لگتے۔میں ان کو 12 بجے رات کو رد کرنے والا ہوں۔
جنرل سیلز ٹیکس دراصل ’’گبر سنگھ ٹیکس‘‘ ہے راہول گاندھی بھی مودی کا مذاق اُڑانے لگے
Oct 25, 2017