شدید تنازعات کےباوجود پاکستان بھارت باہمی تجارت میں اضافہ شروع ہو گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) شدید تنازعات کے باوجود پاکستان، بھارت باہمی تجارت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور ستمبر کے دوران دوطرفہ تجارت میں 11 فیصد اضافہ ہو گیا۔ ستمبر کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 15 کروڑ 4 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا جو گزشتہ سال ستمبر سے تقریبا 11 فیصد اس سال اگست سے 9.5 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ ستمبر میں دو طرفہ تجارت کا حجم 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالر تھا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ستمبر کے دوران بھارت سے 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی گئیں جو پہلے سے تقریباً 5 فیصد زیادہ ہیں بھارت کو برآمدات کا حجم 5 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہاجو گزشتہ ستمبر سے 23 فیصد زیادہ۔ ستمبر میں تجارت بڑھنے سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاک بھارت تجارت کا مجموعی حجم 42 کروڑ 45 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیاجو گزشتہ مالی سال سے 1.5 فیصد زیادہ ہے دو طرفہ تجارت میں تین ماہ کے دوران پاکستان کو 19 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا یہ امر قابل ذکرہے کہ پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن