پرویز اشرف، بابر اعوان پر فردجرم کی کارروائی موخر، نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت میں مصروف ہیں: احتساب عدالت

اسلام آباد( نامہ نگار) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس، نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم پرویز اشرف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور دیگر ملزمان کے خلاف نندی پور ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت میں مصروف ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے 17 نومبر تک ریفرنسز نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔اس موقع پر نیب نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر شق وار جواب بھی جمع کرا دیا۔دوسری جانب عدالت نے فرد جرم کی تاریخ تک راجا پرویز اشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔سماعت کے بعد عدالت نے راجہ پرویز اشرف، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی موخر کردی۔بعدازاں نندی پور پاور پراجیکٹ پر نیب ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کرپشن ریفرنس بھی نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔
فرد جرم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...