اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان نے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد طالبان کے بانی رکن ملا عبدالغنی برادر کو رہا کردیا ہے۔ طالبان کے ترجمان نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا برادر طالبان کے امیر ملا عمر کے نائب کے طور پر کام کرتے رہے۔ ان کو 2010ءمیں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملا برادر کی رہائی امریکی کوششوں کے نتیجہ میں عمل میں آئی ہے کیونکہ امریکہ افغانستان اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کیلئے کوشاں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھی چاہتا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے امن مذاکرات میں ملا برادر اہم کردار ادا کرے جبکہ پاکستانی فورسز کے ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح مذاکرات کے بعد ملاعبدالغنی برادر کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی رہائی قطر کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد عمل میں آئی ہے۔ پاکستان نے دیگر دو اہم طالبان رہنما ملا عبدالرسول اور ملا عبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا ہے۔
ملابرادر
پاکستان نے طالبان کے شریک بانی رکن ملا عبدالغنی برادر سمیت 3 اہم رہنماﺅں کو رہا کر دیا
Oct 25, 2018