اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ سال 2017ءکے دوران ملک کے خدمات کے شعبہ میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 1.3 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ایشین اکنامکس اینٹی کرپشن رپورٹ (اے ای آئی آر) کے مطابق خدمات کے شعبہ میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ایشیا کا دسواں بڑا ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2003-09ءکے دوران ملک میں 0.7 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی جو سال 2010-15ءکے دوران 0.3 ارب ڈالر تک کم ہو گئی اور سال 2016ءمیں مزید کم ہو کر صفر ہو گئی تاہم گزشتہ سال 2017ءکے دوران شعبہ میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں غیرمعمولی اضافہ پیدا ہوا اور سرمایہ کاری کا حجم 1.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جس سے خدمات کے شعبہ کی کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔
ایشیائی بینک