اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ عمران خان گزشتہ سالوں میں جس بات پرن لیگ حکومت کوبرا بھلا کہتے رہے آج خود وہی کام کرکے قوم کومبارکباددے رہے ہیں وزیراعظم کے قوم سے خطاب پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم اورپارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ سعودی عرب سے مالی معاونت کن شرائط پرملی ہے قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ خان صاحب کس این آراواورکس کیساتھ این آراوکی بات کررہے ہیں؟مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے عمران خان کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے تھی جو کہتے تھے کہ مر جاو?ں گا ، خودکشی کر لوں گا لیکن کسی ملک سے قرضہ نہیں مانگوں گا انہیں آج کے خطاب میں قوم کو بتانا چاہیے تھا کہ وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہے آج قرض ملنے پرقوم کومبارکباد دینا کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق شرمندگی چھپانے کا حربہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کوچاہیے کہ قوم اورپارلیمنٹ کو بتائیں کہ کن شرائط پر سعودی عرب سے یہ رقم دی ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ رقم کہاں استعمال ہوگی اور حکومت کا معاشی وڑن کیا ہے جس سے یہ عوامی قرض واپس ہو سکے گاقوم کو کو بتایا جائے کہ یمن کے معاملے میں سعودی عرب سے کیا بات ہوئی ثالثی سے کیا مطلب ہے اور ا±س کی شرائط کیا ہیں؟انہوں نے کہا کہ حکومت جس شرمندگی مایوسی اور گھبراہٹ میں کشکول لے کر گئی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ سعودی عرب سے ملنے والے سرمائے کی اسٹریٹیجی ویلیو کیا ہے اور اس کے نتیجے میں عوام کو کیا ریلیف ملے گا۔
قرض لےنے پر مبارکباد دےنے والے بتائیں ، کس نے این آر او مانگا، مریم
Oct 25, 2018