ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ نے 4 ممنوعہ شعبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بحال کر دیئے۔ سربراہ جنرل انوسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) نے اس کی سفارش اور اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل نے اس کے حق میں رائے دی تھی۔ کابینہ نے اس تناظر میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ممنوعہ سرگرمیوں کی فہرست میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ ۔
سعودی کابینہ نے 4 ممنوعہ شعبے غیرملکیوں کے لیے بحال کر دیئے
Oct 25, 2018