بھارت: 5 سال سے بند جیولری شاپ میں ایک ارب 40 کروڑ روپے کی چوری

کانپور (نیٹ نیوز) بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں 5 سال سے بند جیولر کی دکان سے چور ایک ارب 40 کروڑ روپے کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔ دکان شراکت داروں کے درمیان تنازع کی وجہ سے گزشتہ 5 سال سے بند تھی۔ پولیس کا کہنا ہی مبینہ چوری کا واقعہ دکان کھولنے سے کچھ روز قبل ہی پیش آیا۔ پولیس کو درج کرائی گئی شکایت کے مطابق دکاندار نے الزام لگایا کہ 10 ہزار قیراط ہیرے، 5 سو کلو چاندی، ایک سو کلو سونا جبکہ 5 ہزار قیراط کے جواہرات اور بزنس سے متعلق کچھ قیمتی دستاویزات غائب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...