جعلی اکائونٹس کیس میں جے آئی ٹی کو غلط معلومات نہیں دینگے: مرادعلی شاہ

Oct 25, 2018

کراچی (وقائع نگار)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کو غلط معلومات نہیں دیں گے۔ پولیس آپریشن کو روک دیا ہے، ہم اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا مقدمے میں سندھ حکومت کے دس سال کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، حکومت کے تقریبا 27 ہزار اکانٹس ہیں انہیں جمع کرنے میں وقت لگے گا، شاید سپریم کورٹ کو اس معاملے میں درست نہیں بتایا گیا۔ بہادرآباد میں سیلانی ہیڈ کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں