لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسروں کی اگلے عہدوں میں ترقیاں روکنے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درخواست کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار محسن بلال کے وکیل شہباز بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ پروفیسر بشری رحمن اور عابدہ اعجاذ نے تحقیقاتی مکالہ جات میں چربہ سازی کی،تحقیقاتی مکالہ جات میں چربہ سازی کرنا تدریسی جرم اور ہائر ایجوکیشن قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔