ہری پور‘صحافی کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی فرارکی کوشش ناکام، چمن بارڈ پر گرفتار

ہری پور( نامہ نگار/صباح نیوز) صحافی سہیل خان قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم کو پولیس نے افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں چمن بارڈ سے گرفتار کرلیا ملزم کو موبائل ٹریکنگ سسٹم کے تحت چمن بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے ملزم افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ملزم کو ہری پور لانے کے لیے پولیس ٹیم روانہ کر دی گی ہے اس حوالہ سے ڈی پی او ہری پورمنصورامان نے پریس کانفرس کے دوران بتایا ہے کہ صحافی سہیل خان جوکہ مقامی اخبار سے منسلک تھا دس دن قبل ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کی دعویداری مقتول کے خالہ زاد بھائیوں ہمایوںعلی شیر پسران مسرت اقبال کے خلاف زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے .اور ملزمان کے نام وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر ای سی ایل میں ڈال دیا تھا گزشتہ روز نامزد ملزمان میں سے ایک ہمایوںولد مسر ت اقبال سکنہ حطار کو چمن پارڈ سے گرفتار کرلیا ہے جس کی گرفتاری کے بعد ہری پور پولیس کی ٹیم چمن روانہ کر دی گی ہے. ملزمان کو ان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا گیا ہے جہاں سے سگنل مل رہے ہیں اس علاقہ میںملزمان کو سرچ کیا جا رہا ہے پولیس کے مطابق دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ صحافی سہیل خان قتل کیس میں ملزمان کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔ ہری پور سے فرار کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا ہے ملزمان آسانی سے ضلع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے تھے. .

ای پیپر دی نیشن