ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت دسمبرمیں کرنیکا حکم

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن سے متعلق درخواست کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سیف اللہ خالد کی طرف سے دائر ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے حوالے سے پٹیشن کی جلد سماعت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پرراجہ ضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہا ، عدالت جلد درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرے۔ اس پر عدالت نے درخواست کو دسمبرکے پہلے ہفتہ میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن