جلد گو عمران گو کانعرہ لگنے والا ہے ، نثار کھو ڑو

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ملک سے غریب مٹاؤ کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی غربت مٹاؤ پروگرام پر عمل پیرا ہے، وفاقی حکومت سندھ سمیت چھوٹے صوبوں کو پانی، رقم سمیت دیگر حقوق سے محروم کرکے مرکزیت قائم کرنا چاہتی ہے اور وہ دن دور نہیں کہ چھوٹے صوبوں میں سے گو عمران گو کا نعرا لگنا شروع ہوجائے گا۔ لاڑکانہ شہر کے یونین کمیٹی 15 میں غریب خواتین میں سلائی مشین اور معذوروں میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک میں عوام سے اب تو جینا کا بھی حق چھیننے والی تبدیلی لائی ہے جس تبدیلی کو عوام مسترد کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن