قصور (اے پی پی ) ترشاوہ پھلوں کے باغات میں باغبانوں کو 10 سے 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے اور بورڈ و مکسچر کے سپرے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ موسم گرماکی شدت اورحبس کے پیش نظر مختلف کیڑے مکوڑے باغات پرحملہ آورہوسکتے ہیں۔ اسلئے بورڈ ومکسچر کے سپرے کے علاوہ باغات کی پیسٹ سکائوٹنگ سے بھی کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ماہرین زراعت نے کہا کہ باغبان ترشاوہ باغات میں کیڑوں کے حملے کاجا ئزہ لیتے رہیںاورجب تک پھل کے اچھی طرح پک کر تیارہوجانے اور اسے اتارنے کا عمل مکمل نہ ہوجائے اسوقت تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیرجاری رکھی جائیں۔انہو ںنے کہا کہ باغبان شاخ تراشی کے آلات کا جائزہ لیں۔
ترشاوہ باغات کی 10 سے 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھنے کی ہدایت
Oct 25, 2018