نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی ملک بھر میں پذیرائی کا سلسلہ جاری

Oct 25, 2018

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تیسرے روز بھی رجسٹریشن مراکز پر عوامی پذیرائی بھرپور رہی جن میں خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں ہیں ، وفاقی دارالحکومت میں رجسٹریشن کے لئے تین مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں بھی تین مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں رجسٹریشن کے لئے ایک ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، رجسٹریشن کا یہ عمل 21 دسمبر تک جاری رہے گا رجسٹریشن فیس 250 روپے مقرر کی گئی ہے اور ایک گھر سے ایک فرد کی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد مزید شہروں میں رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر اس عمل کی نگرانی کے لئے 17 رکنی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جبکہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی 90 روز کے اندر قائم کی جائے گی، مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے فنانشل ٹاسک فورس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے 60 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ مختلف رجسٹریشن مراکز میں فارم جمع کروانے والوں کی طویل قطاریں اس منصوبے میں عوامی دلچسپی کی عکاس کرتی ہیں ۔

مزیدخبریں