اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عشرہ اسیران کربلا کی مجالس انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فورمیں جاری ہیں۔ خطیبہ سیدہ فضہ عابد نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ عظمت کا معیار قوم و قبیلہ نہیں بلکہ بندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودیت اور استعماریت کو زیر کرنے کیلئے حسینیت کا دامن تھامنا ہوگا۔اس موقع پرصائمہ نقوی ،انجم نگہت ،شائستہ زیدی نے مرثیہ خوانی کی۔مجلس کے اختتام پرماتمداری کی گئی۔
یہودیت و استعماریت کو ناکام کرنے کیلئے حسینیت ؑ کا دامن تھامنا ہوگا،فضہ عابد
Oct 25, 2018