بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائینگے، دپٹی کمشنر

Oct 25, 2018

ملتان(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے اعلان کیا ہے کہ12ربیع الاول کو فول پروف سیکورتی انتظامات کئے جائیں علماء کرام، مشائخ عظام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ منبر و محراب کے ذریعے ربیع الاول کے دوران لوگوں کو امن ، بھائی چارہ، اخوت اور محبت کا پیغام دیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزی میلاد کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلے میں علماء مشائخ کنونشن می مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر 4ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی کمیٹی میں علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، محمد ایوب مغل، محمد سلیم بلالی عطاری اور مظہر جاوید سیال شامل ہیں۔قبل ازیں مرکزی میلاد کونسل کے سرپرست اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمداللہ مرکزی میلاد کونسل ایک تنظیم ہے جو بہت جلد انتظامیہ سے ملاقات کر کے انہیں جلوسوں کے راستوں اور میلاد کے جلسوں کے علاوہ صفائی وغیرہ کے مسائل سے بھی آگاہ کر ے گی ۔کنونشن میں محمد ایوب مگل، ممتاز قانون دان چوہدری ذوالفقار سدھو، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، پیر سید علی حسین شاہ، سید راجن بخش گیلانی ، مخدوم ذوہیب گیلانی، مفتی عثمان پسروری، مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مفتی قاضی بشیر احمد و دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں