نیپرا کی جانب سے معلومات، تفصیلات اور ریکاڈ طلب کرنے پر درست اعدادو شمار فراہمکرنیکی ہدایت

Oct 25, 2018

ملتان(نامہ نگار خصوصی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ نیپرا کی جانب سے معلومات ، تفصیلات اور ریکارڈ طلب کرنے پر درست اعدادو شمار فراہم کئے جائیں۔ درست اعداد و شمار اور ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ نیپرا نے غلط دستاویزات فراہم کرنے پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 40لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کو سخت ہدایت کی گئی ہیں۔ کہ مستقبل میں ایسی کوتاہی یا دانستہ غلطی پر سخت انضباطی کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں