راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے جی ٹی روڈ پر غیر قانونی منارہ ہائٹس کی اوپر والی منزل زیرِتعمیر چھتیں، ستون او ر شٹرنگ مسمار کر دیں شیر پائو سکیم راولپنڈی میں خٹک مال، المراج شادی ہال، ایشیا ہوٹل کے سامنے تجاوزات اور تین دکانوں ،کھوکھے بھی مسمار کر دیااسٹیٹ منیجمنٹ کے عملے نے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلا ف آپریشن کیا واضح رہے کہ عمارت کے مالکان نے یہاں پر غیرقانونی طور پر تعمیر ات کیں عاطف محمود چوہدری اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈ نگ کنٹرو ل آرڈی اے، انچارج ڈیمولیشن عملہ فہدعلی بھٹی ، انسپکٹر ز اور دیگر سٹاف نے متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت سے آپریشن کیے۔ اور قواعدوضوابط کے برعکس غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانا اکبر حیات نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جار ی رکھیں۔