فلم ’’بے پناہ عشق‘‘ کی شوٹنگ زری نے بھی حصہ لیا

Oct 25, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری شریف نے گزشتہ روز اپنی زیرتکمیل فلم ’’بے پناہ عشق‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ شوٹنگ گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ پر کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ’’بے پناہ عشق‘‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہوں جبکہ میرے مدمقابل ہیرو کا کردار اداکار جواد کر رہے ہیں باقی تمام کاسٹ نئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا سبجیکٹ بہت اچھا ہے۔ امید ہے کہ یہ فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریگی۔

مزیدخبریں