ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: جاپان سے مقابلہ برابر‘ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اومان کے شہر مسقط میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا جس میں جاپان کے کیتازاتو نے 12 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا ئی۔ دوسرے کوارٹر کے 25 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم کو ملنے والے پہلے پنالٹی کارنر پر مبشر علی نے بال کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول کر دیا۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود گول سکور کرنے میں ناکام رہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے چار میچ کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے تاہم اس کا آخری لیگ میچ آج ملائیشیا سے کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...