لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کا فیصلہ اگلے ماہ میں آئے گا۔ عمر اکمل کا نام نئے سپاٹ فکسنگ سیکنڈل میں آنے پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ لیگز کے حوالے سے آئی سی سی کو سنجیدگی سی سوچنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سبحان احمد نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں لاہور قلندر کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ سکواڈ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیس پر آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چونکہ معاملہ ڈسپیوٹ کمیٹی میں ہے جب تک فیصلہ نہیں آ جاتا اس پر کوئی بھی بیان نہیں دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے ایشو پر انہیں نوٹس دیا ہے جس کا ابھی کوئی جواب نہیں آیا وہ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جب بھی فارغ ہونگے تو اس کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹس عمر اکمل کو طلب کر کے انکا انٹرویو کرئے گا۔
بھارت کے خلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کا فیصلہ اگلے ماہ میں آئے گا، سبحان احمد
Oct 25, 2018