اوریکل نے دنیا کی جدید ترین ای آر پی کلائوڈ سوئیٹ فراہم کردی

Oct 25, 2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کاروباری ترقی اور اخراجات میں کمی کے لیے اوریکل نے دنیا کی جدید ترین ای آر پی کلائوڈ سوئیٹ (Oracle ERP Cloud) فراہم کردی ہے، اوریکل کی نمبر ایک کلائوڈ ای آر پی سوئیٹ جدید آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور دیگر آٹو میشن خصوصیات سے اداروں کی کارکردگی میں اضافے، لاگت میں کمی اور امور کا موثر انتظام فراہم کرتی ہے۔ دنیا کے85 ملکوں کے 5500 سے زائد اداروں نے اوریکل ای آر پی کلائوڈ سے مکمل جدید سیکور فنانشل پلیٹ فارم حاصل کیا ہے اور یہ دنیا کی 23 مختلف صنعتوں میں استعمال کی جارہی ہے۔سینئر نائب صدر اوریکل ایپلی کیشنز ڈیویلپمنٹ، رونڈی این جی نے کہا کہ اوریکل صارفین کو ڈیٹا اور ان کے کاروباری امور میں مکمل مدد فراہم کرتا ہے اور پورے ادارے کی ترقی اور کامیابی میں کردار ادا کرتا ہے۔ ہم صارفین کو کاروبار میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہیں جو انہیں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ کارکردگی کا حامل بناتی ہیں۔ اوریکل نے جدید کلائوڈ ای آر پی مارکیٹ میں نئی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ساتھ اوریکل انٹرپرائز ریسورس پلاننگ اور انٹرپرائز پرفارمنس مینجمنٹ فراہم کر دی ہیں۔ یہ کمپنیوں کی کارکردگی میں اضافے کے ساتھ انہیں زیادہ بااختیار بنانے، نئے مواقع فراہم کرنے اور نئی مارکیٹوں تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ان کے منافع میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ ا

مزیدخبریں