دیامیر بھاشا ڈیم حدود تنازعہ کیس: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی حدودکے تنازعہ سے متعلق کیس میں کمیشن رپورٹ وفاقی حکومت کو فراہم کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بھاشا ڈیم حدود تنازعہ کیس کی سماعت کی ۔ ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے بتایا کہ یہ مسئلہ 181 کے تحت حکومتوں کے درمیان تنازعہ ہے۔معاملہ پر ایک کمیشن کی رپورٹ بھی آئی ہے اورکے پی کے حکومت کو جسٹس تنویر احمد خان کمیشن رپورٹ پر اعتراض نہیں. عدالت نے کمیشن رپورٹ وفاقی حکومت کو فراہم کرتے ہوے جواب مانگ لیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ایشو کسی طور پر ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔رقم یا حدود کے تنازعات ڈیم کے راستے میں نہیں آئیں گے۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...