بنکاک (این این آئی)تھائی بادشاہ نے اپنی دیرینہ ساتھی کے بعد اب پولیس کے لیفٹیننٹ جنرل سمیت 6 اعلی افسران کو برطرف کر دیا۔ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن نے انتہائی برے کردار پر ایک خاتون، رائل ہاس ہولڈ بیورو میں تعینات پولیس کے لیفٹننٹ جنرل سکولکٹ چنترا اور دو شاہی محافظوں سمیت 6 افراد کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔