گوگل نے سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں دس ہزار سال کا کام 3 منٹ میں کرنے والا کوانٹم کمپیوٹر تیار کرلیا

نیویارک (نیٹ نیوز)عالمی شہرت یافتہ امریکی کمپنی گوگل کے مطابق اس نے ایک ایسا جدید ترین کوانٹم کمپیوٹر تیار کیا ہے جو مشکل ترین اور پیچیدہ کام سوپر کمپیوٹر کے مقابلے میں صرف 3 منٹ میں پورا کرسکتا ہے جبکہ سوپر کمپیوٹر کو یہ کام کرنے میں 10 ہزار سال لگ سکتے ہیں۔ گوگل اپنے جدید ترین کوانٹم کمپیوٹر کو کمپوٹر سائنس کی تحقیق میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہا ہے۔ گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 54 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر سنکامور نے ایک پیچیدہ مسئلے کو محض 200 سیکنڈز میں سلجھا دیا جبکہ اب تک دنیا کے تیز ترین سمجھے جانے والے سپر کمپیوٹر کو یہی مسئلہ سلجھانے میں 10 ہزار سال لگیں گے۔

ای پیپر دی نیشن