لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے ٹیپو ٹرکاں والے کے قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی بریت کیلئے دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمرقید کے ملزم کو بری اور موت کے ملزم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ ہائیکورٹ نے سعید احسن شاہ کو بری جبکہ خرم اعجاز کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم خرم اعجاز کو سزائے موت اور سعید احسن شاہ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اپیل کنندہ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سناتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس، عمر قید کا ملزم بری، سزائے موت والے کو عمرقید
Oct 25, 2019