گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کیلئے درخواست، سیکرٹری آرکیالوجی سے تحریری یقین دہانی طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری آرکیالوجی سے تحریری یقین دہانی طلب کر لی۔ قائم مقام چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال سکھیرا نے بتایا کہ متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بعد گورنر ہاوس کی دیوار مسمار کی گئی، جبکہ دیوار مسماری سے قبل وزیر اعلی پنجاب سے ہدایات لی تھیں، اب بھی آثار قدیمہ قانون کے مطابق دیواریں گرائیں گے۔ قانون سے بالاتر کوئی کام نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن