اسلا م آباد ( خبر نگار)وفاقی محتسب سید طاہر شہبازنے اسلام آباد میں درختوں کی بڑھی ہوئی شاخوں اور جھاڑیوں کے پیچھے چھپے ہوئے سائن بورڈز پراز خود نوٹس لیتے ہوئے ایم سی آئی کو ہدایت کی ہے کہ ایسے درختوں کی شاخوں کو فوری طور پر کاٹنے کا بندوبست کرے جن کی وجہ سے سائن بورڈ ز دکھا ئی نہیں دے رہے، جس کے با عث کسی بھی وقت حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔ وفاقی محتسب نے میڈیا میں چھپنے والی بعض ایسی تصاویر پر از خود نوٹس لیا ہے، جن میں اسلام آباد میں کئی سائن بورڈ درختوں کی شاخوں اور جھاڑیوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں اور گاڑی چلانے والوں کو اس وقت نظر آتے ہیں جب وہ ان سائن بورڈز کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ یوں اچانک کسی طرف مٹر نے سے بعض اوقات حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔
وفاقی محتسب کا جھاڑیوں سے ڈھکے سائن بورڈز پراز خود نوٹس
Oct 25, 2019