لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال سے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سید حفیظ شاہ کی سیکرٹری لیبر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 2 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔ہائیکورٹ نے انچارج فیملی ویلیفئیر ورکر کوجوائننگ لیٹر نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر کو درخواست پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔
مختصر عدالتی خبریں
Oct 25, 2019