خاندانی تنازعہ،مسلح افراد نے ماں کے بعد بیٹی کو بھی قتل کردیا

Oct 25, 2019

فیروزوالہ (نامہ نگار )نظام پورہ میں خاندانی تنازعے پر نوجوان شہباز احمدنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے جواں ساں خاتون چھیماں بی بی کوقتل کر دیا۔ محمد ارشد کی بیوی اپنے گھر میں موجود تھی کہ ان کے رشتہ دار شہبازاحمد ،سلیمان اور رشید وغیر ہ مسلح ہو کر آئے جنہوں نے فائرنگ کر کے چھیماں بی بی کو شدیدزخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر خاتون دم توڑ گئی، ملزمان فرار ہو گئے ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان نے کچھ عرصہ قبل مقتولہ کی والدہ کو بھی قتل کر دیا تھا ۔

مزیدخبریں