مذہبی منافرت کے خاتمہ کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے:ڈی آئی جی آپریشنز

Oct 25, 2019

لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے علامہ قاسم علی قاسمی کی قیادت میںشیعہ رہنمائوں کے وفدکی ملاقات ۔علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، توقیر حسین بابا،خواجہ میثم عباس اور سید جعفر علی شاہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت کے خاتمہ اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے تمام مسالک کی باہمی مشاورت سے اقدامات جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں