ڈینگی سروے کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کیساتھ شہری کی گالی گلوچ، مقدمہ درج

فیروزوالہ (نامہ نگار )تھانہ شرقپور کے محلہ شریف پارک میں ڈینگی سروے کرنے والی ٹیم کی رکن لیڈی ہیلتھ ورکر کیساتھ شہری نے گالی گلوچ اور بدتمیزی کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ لیڈی ہیلتھ ورکر عصمت طاہرہ اپنی ٹیم کے ہمراہ صارف محمد یونس کے گھر ڈینگی لاروا چیک کرنے کیلئے پہنچی تو لیڈی ورکر نے گھر کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے کہا جس پر شہری نے خاتون سے بدتمیزی اور گالی گلوچ کرکے اسے گھر سے نکال دیا خاتون کی رپورٹ پر شرقپور پولیس نے یونس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن