لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ملتان موٹر وے پر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسر کو پیش رفت رپورٹ سمیت آج طلب کر لیا ۔فاضل عدالت نے قرار دیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تین بار جواب جمع کروایا مگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی وقت نہیں بتایا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جواب غیر تسلی بخش ہیں۔ خواتین، بوڑھے اور بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت نے مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے بغیر 31 مارچ کو موٹر وے کا افتتاح کر دیا۔