راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بزرگ عزادار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی مشاورتی کونسل کے سینئر رکن پیر سید محمد شاہ بخاری کو پنڈی گھیب میںہزاروں اشکبارسوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا ہے ، نمازجنازہ میں قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے فرزند آغا سید علی روح العباس موسوی ، ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت بخاری ، علامہ حسین مقدسی ، علامہ زاہدعباس کاظمی کے علاوہ جیدعلمائے کرام، ذاکرین،ماتمی سالاروں ، مذہبی،سیاسی، سماجی رہنمائوں سمیت مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات کے علاوہ ہزاروںافراد نے شرکت کی۔، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاموسوی نے اپنے خصوصی پیغام میںپیرمحمدشاہ بخاری کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نہایت متقی پرہیزگار،ماتمی عزادار، صائم الیل اورقائم النہارشخصیت کے مالک تھے