نیویارک:ملیحہ لودھی نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کوکشمیرمیں تعینات مبصرمشن کومزیدفعال کرنےکی ضرورت ہے۔
تفصیلات ے مطابق پاکستانی سفارتکارملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےامن مشن آپریشنزےانڈرسیکریٹری جنرل سےملاقات کی ۔
ملاقات میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایل او سی پربھارتی اشتعال انگیزی صورتحال کومزیدخطرناک کررہی ہے۔اقوام متحدہ کوکشمیرمیں تعینات مبصرمشن کومزیدفعال کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نے مزہد کہاکہ2018میں بھارت نے3ہزارسےزائدمرتبہ ایل اوسی پرفائرنگ کی،بھارتی فائرنگ و شیلنگ سے58پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کی امن ساز سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے،میرےدورمیں پاکستانی خواتین کی امن مشنزمیں تعیناتی میں اضافہ ہوا۔